27 مئی 2013 - 19:30
انتخابی سرگرمیوں میں شدید سرعت، دو دن میں ۸۵۰ جلسے

ایران کی سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کے ڈائریکٹر جلیل دارا نے بتایا ہے کہ ایران کی یونیورسٹیوں میں انتخابی سرگرمیوں اور پروگراموں کے سلسلے میں اب تک تقریبا آٹھ سو پچاس کانفرنسیں اورجلسے ہوچکے ہيں۔

ابنا: ایران کی سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کے ڈائریکٹر جلیل دارا نے بتایا ہے کہ ایران کی یونیورسٹیوں میں انتخابی سرگرمیوں اور پروگراموں کے سلسلے میں اب تک تقریبا آٹھ سو پچاس کانفرنسیں اورجلسے ہوچکے ہيں۔
جلیل دار کےمطابق گذشتہ دو دنوں میں یونیورسٹیوں میں آٹھ سو پروگرام ہو چکے ہيں اور اس سلسلے میں امیدواروں اور ان کےحامیوں کےدرمیان بہت اچھا تعاون پایا گیا ہے۔
درایں اثنا  پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن نوذر شفیعی نے کہاہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پرعوام کی شرکت بین الاقوامی سطح پر نظام کی پوزيشن مضبوط ہونےکاباعث ہوگي۔
نوذر شفیعی نے ایسناکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں مختلف طرح کے امیدواروں کی موجودگی عوام کے زیادہ سے زيادہ حصہ  لینے کاباعث بنےگی اور اس سے نظام مضبوط ہوگا اور اندرون ملک پالیسیوں اورقوانین پرعمل درآمد زیادہ آسان ہوگا۔
واضح رہے کہ ایران میں گیارہویں دور کے صدارتی انتخابات چودہ جون دو ہزارتیرہ کو ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲